گناہ صغیرہ کا مسلسل ارتکاب گناہ کبیرہ کی طرف لے جاتا ھے

گناہ صغیرہ کا مسلسل ارتکاب گناہ کبیرہ کی طرف لے جاتا ھے!

آیت الله بهجت (ره)
ترجمہ:صادق تقوی
اگر ھم راہ حق اور راہ راست سے تھوڑا سا بھی منحرف ہو ں گے تو جنوں اور انسانوں کے شیاطین ھم پر مسلط ہو جائیں گے!
اگر کسی انسان کو نجاح (نجات) و فلاح (کامیابی) کا راستہ مل جائے تو اُسے آسودہ کاطر ہو جانا چاھیے کہ یہی حقیقی راستہ ھے!
ھمیں چاھیے کہ عملی طور پر یہ عہد و پیمان کریں کہ ھم راہ خدا میں ہی قدم اٹھائیں گے اور ھمارا عزم و ارادہ یہ ہو کہ ھم کسی بھی حکم خدا کی مخالفت نہیں کریں گے!
ھم مصمم ارادہ کریں کہ ھم نگاہ صغیرہ کے قریب بھی نہیں جائیں گے کیونکہ گناہ صغیرہ کو مسلسل انجام دینا ھمیں بڑے بڑے گناہوں کی جانب لے جائے گا اور انسان کی یہی عادت اُسے اُس کے اونچے مقامات اور رتبوں میں بھی خطاء اور گناہ کی طرف کھینچ کر لے جاتی ھے!
لیکن ھم ایسا کیا کام کریں کہ ھمارا وہ دوست اور رفیق جو ایک جانب سے ہمیں اپنی جانب مسلسل دعوت دے رھا ھے اور دوسری جانب ھمارا دوسرا رفیق !
اصحاب یمین(سیدھے ہاتھ والوں) میں سے کچھ لوگ یہ کہتے ہیں:
ھمارے ساتھ دوستی کرو!
جبکہ اصحاب یسار (الٹے ہاتھ والے) ھمیں کوئی وعدہ نہیں دیتے ہیں لھذا ھمارے عقل و گوش اور ہوش کو ہمارے ساتھ ہونا چاھیے!
--------------------------------
☜ لطفا با اشتراڪ گذارے بـہ انتشار مطلب ڪمڪ ڪنید.

0 comments:

ad